پاکستان جلد ترقی اور خوشحالی کا سفر شروع کرے گا،نجیب الدین اویسی

پاکستان جلد ترقی اور خوشحالی کا سفر شروع کرے گا،نجیب الدین اویسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو) پاکستان مسلم لیگ ہی پاکستانی عوام کی پسندیدہ جماعت ہے۔ ان خیالات کااظہار ایم این (بقیہ نمبر20صفحہ7پر)

اے میاں نجیب الدین اویسی اور میاں عثمان نجیب اویسی نے سیاسی وسماجی شخصیت شیخ محمدنبیل قریشی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ عوام کومہنگائی بے روزگاری، بجلی اورگیس کے بڑھتے ہوئے ریٹوں سے جلدنجات دلائے گی اورپاکستان واپس صحیح سمت میں ترقی کاسفردوبارہ سے کریگا۔پاکستان مسلم لیگ ن کے پاس عوام کے بحران کاحل موجود ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اپنی عوام کے بارے میں سوچاہے اور نوجوان طبقہ کوروزگار کے مواقع بھی جلدسے جلدفراہم کیے جائیں گے۔ اس موقع پرشیخ محمدنبیل قریشی نے ان کواپنے علاقہ کے مسائل سے آگاہ کیا۔ جس پرانہوں نے فوری طورپرحل کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔