غیر قانونی ایسٹرن ہاؤسنگ سکیم کیخلاف آپریشن، پی ایچ اے کا دعویٰ ڈرامہ نکلا

غیر قانونی ایسٹرن ہاؤسنگ سکیم کیخلاف آپریشن، پی ایچ اے کا دعویٰ ڈرامہ نکلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (نیوز رپورٹر)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان کے افسرا(بقیہ نمبر17صفحہ7پر)

ن غیر منظور شدہ ایسٹرن ہاوسنگ سکیم کی غیرقانونی تشہیری مہم میں بوجوہ تمام قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑانے پر تل گئے ہیں شہر کے مختلف چوکوں اور اہم شاہراوں پر نصب دیوہیکل ہورڈنگ شہریوں کی جانوں کے لیئے خطرے کی علامت بن گئے بلکہ غیر منظور شدہ سکیم کی تشہیر انہیں مالی طور پر بھی نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتی ہے تفصیل کے مطابق پی ایچ اے کے ترجمان کی جانب سے غیر قانونی ایسٹرن ہاوسنگ سکیم کے دیوہیکل ہورڈنگز کو ہٹانے کے دعووں کے باوجود غیر قانونی سکیم کی تشہیر کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور جھیل روڈ پر نصب دیو ہیکل ہورڈنگ پی ایچ اے اور مذکورہ ہاوسنگ سکیم مالکان کی باہم ملی بھگت کا واضح ثبوت ہے، ایم ڈی اے کے ڈائریکٹر اربن پلاننگ قسور عباس کا تحریری مراسلہ اور ردعمل میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان (پی ایچ اے) کے مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کی مذکورہ غیر منظور شدہ ہاوسنگ سکیم کے ہورڈنگ ہٹانے کے تحریری احکامات کا اجرا لیکن بوجوہ ان پر عملدرآمد نہ ہونا اور اس اہم ایشو کو یکسر نظر انداز کردینا بہت بڑا سوالیہ نشان ہے بلکہ اس تاثر کو تقویت دینے کے مترادف ہے کہ ڈی جی پی ایچ اے اور ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ برانچ شہر میں ہورڈنگ کے حوالے سے ہونیوالی اس لا قانونیت کی دست و بازو بنے ہوئے ہیں، پی ایچ اے کے ترجمان کی جانب سے شہر کے مختلف چوراہوں میں اس غیر قانونی ہاوسنگ سکیم کے بڑے بڑے ہورڈنگ ہٹائے جانے کی یقین دہانی کے باوجود ہورڈنگ کی موجودگی ڈی جی پی ایچ اے اور مارکیٹنگ برانچ کے ہیڈ حافظ اسامہ کے فرائض منصبی پر سوالیہ نشان ہے اور پی ایچ اے کی جملہ ٹیم کی بوجوہ چشم پوشی سے اس تاثر کو تقویت ملتی ہے کہ بعض افسران ادارہ کے قواعد و ضوابط و احکامات سے کہیں بالاتر ہیں اس سلسلے میں شہر کی تجارتی تنظیموں کے عہدیداران نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر رجسٹر ایسٹرن ہاوسنگ سکیم کی پبلسٹی سے پی ایچ اے کی بوجوہ چشم پوشی شہریوں کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے اس ضمن میں شہریوں کے ساتھ مالی معاملات میں ہونیوالے نقصانات کے ضلعی حکام اور پی ایچ اے مارکیٹنگ انچارج براہ راست ذمہ دار ہوں گے انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر ضلعی حکام نے آئند چند روز تک غیر رجسٹرڈ ایسٹرن ہاوسنگ سکیم کے ہورڈنگ نہ ہٹائے تو ذمہ داران کے خلاف تحریک چلائی جائے گی،