کس کے کہنے پر نام پی این آئی ایل میں ڈالا گیا ، کون نام شامل کرتا ہے؟اسلام آباد ہائیکورٹ کا زرتاج گل کی درخواست پر سرکاری وکیل سے استفسار

کس کے کہنے پر نام پی این آئی ایل میں ڈالا گیا ، کون نام شامل کرتا ہے؟اسلام ...
کس کے کہنے پر نام پی این آئی ایل میں ڈالا گیا ، کون نام شامل کرتا ہے؟اسلام آباد ہائیکورٹ کا زرتاج گل کی درخواست پر سرکاری وکیل سے استفسار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کے دوران  اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ کس کے کہنے پر نام پی این آئی ایل میں ڈالا گیا ، کون نام شامل کرتا ہے؟

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی،سرکاری وکیل نے کہاکہ زرتاج گل کا نام پی این آئی ایل میں شامل ہے،عدالت نے کہاکہ کس کے کہنے پر نام پی این آئی ایل میں ڈالا گیا ، کون نام شامل کرتا ہے؟سرکاری وکیل نے کہاکہ اسلام آباد اور پنجاب پولیس کے کہنے پر نام شامل کیا گیا،پی این آئی ایل میں نام ایف آئی اے شامل کرتا ہے،زرتاج گل کیخلاف اسلام آباد اور پنجاب میں 5مقدمات ہیں۔

وکیل زرتاج گل نے کہاکہ جو کیسز بتائے گئے ان تمام میں زرتاج گل ضمانت پر ہیں،عدالت نے استفسار کیا کہ جو ضمانت پر ہواس کا نام بھی پی این آئی ایل میں شامل کردیا جاتا ہے؟جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہاکہ آپ زرتاج گل کی ضمانت کا ریکارڈ پیش کریں،زرتاج گل کتنے کیسز میں ضمانت پر ہیں ، آئندہ سماعت پر ریکارڈ طلب کر لیاگیا،عدالت نے کہاکہ آئندہ سماعت پر درخواست گزار زرتاج گل پیش ہوں، کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی  گئی ۔