ایشوریا رائے مبینہ طورپر زخمی حالت میں کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے روانہ

May 16, 2024 | 01:51 PM

ممبئی (ویب ڈیسک) زخمی ایشوریا رائے بچن اپنی بیٹی آرادھیا کے ساتھ کانز فلم فیسٹیول 2024 میں شرکت کے لیے مبینہ طورپر زخمی حالت میں روانہ ہو گئیں جس پر  مداحوں نے تشویش ظاہر کر دی۔

"آج نیوز" کے مطابق  کانز فلم فیسٹیول کا 77 واں ایڈیشن 14 مئی سے شروع ہوچکاہے  اور یہ 25 مئی 2024 تک جاری رہے گا۔ گزشتہ برسوں کی طرح بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن بھی فیسٹیول میں شرکت کریں گی اور توقع کی جارہی ہے کہ وہ اپنے روپ سے سرخیوں میں نظر آئیں گی۔وہ   ممبئی ہوائی اڈے پر فرانسیسی ریویرا میں ہونے والی تقریب کے لئے روانہ ہوئی ہیں۔ ان کے ساتھ ان کی بیٹی آرادھیا بچن بھی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایئرپورٹ پر اداکارہ کو زخمی حالت میں دیکھا گیا، انہوں نے ہاتھ میں (arm sling) پہنا ہوا تھا جو کہ عام طور پر موچ، پٹھوں میں تکلیف یا معمولی فریکچر کی صورت میں استعمال کیا جاتا ہے، اگرچہ وہ دونوں جشن کا حصہ بننے کے لئے پرجوش نظر آ رہی تھیں، لیکن ایش کے مداح انہیں زخمی دیکھ کر تھوڑا فکرمند ہیں لیکن ایک معاون بیٹی کی طرح، آرادھیا نے اپنی ماں کا ہاتھ تھام لیا اور یہاں تک کہ ہوائی اڈے میں داخل ہوتے ہی اپنا بیگ بھی اٹھا لیا، جو کانز 2024 کے لئے اڑان بھرنے کے لئے تیار تھا۔

77 ویں کانز فلم فیسٹیول کا آغاز انتہائی شاندار انداز میں ہوا ہے۔ فیشن اور سینما انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے متعدد ستارے اس پروقار تقریب کے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوں گے۔

مزیدخبریں