ترکیہ میں  آیا صوفیہ کے بعد ایک اور مشہور چرچ ، مسجد میں تبدیل کردیا گیا 

ترکیہ میں  آیا صوفیہ کے بعد ایک اور مشہور چرچ ، مسجد میں تبدیل کردیا گیا 
ترکیہ میں  آیا صوفیہ کے بعد ایک اور مشہور چرچ ، مسجد میں تبدیل کردیا گیا 
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 استنبول (آئی این پی )ترکیہ کے  صدر رجب طیب اردوان نے آیا صوفیہ کے بعد استنبول میں موجود ایک اور مشہور چرچ کو مسجد میں تبدیل کر دیا۔

غیرملکی  میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ترک حکومت نے بیزینٹائن چرچ آف سینٹ سیویئر اِن کورا کو مسجد میں تبدیل کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق، رجب طیب اردوان نے اگست 2020 میں اس چرچ کو مسجد میں تبدیل کرنے کا حکم دیا تھا تاہم اس بات کا باقاعدہ اعلان آیا صوفیہ کو دوبارہ مسجد میں تبدیل کرنے کے بعد کیا گیا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان دونوں تاریخی عبادت گاہوں کا شمار اقوام متحدہ کے عالمی ثقافتی ورثے میں ہوتا ہے اور دونوں کی مساجد میں تبدیلی کو دنیا بھر کی مسلم کمیونٹی نے سراہا ہے۔

یاد رہے کہ جب رجب طیب اردوان نے آیا صوفیہ میوزیم کو دوبارہ مسجد میں تبدیل کرنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا تو پوپ فرانسس نے ان کے اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔ان دونوں عبادت گاہوں کو خلافت عثمانیہ کے ختم ہونے کے بعد کئی دہائیوں قبل میوزیم میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔