حافظ آباد(آ ئی این پی )حافظ پولیس نے کسان رہنماؤ ں کے گھروں پر نقص امن کے خدشے کے پیش نظر چھاپے مارتے ہوئے کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی نائب صدر کوگرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق چھاپوں کے دوران حافظ آباد میں کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی نائب صدر امان اللہ چٹھہ کو سلطان پورہ سے گرفتار کیا گیا۔
دوسری جانب جماعت اسلامی کے ضلعی امیرملک شوکت پھلروان کو بھی کوٹ چیاں سے گرفتار کیاگیا۔ واضح رہے کہ جمعرات کو کسان رہنماؤ ں نے وزیراعلی ہاؤس کے سامنے دھرنے کی کال دے رکھی تھی ۔
مزید برآں گندم کی خریداری اور باردانہ فراہمی نہ کیے جانے کیخلاف احتجاج کا اعلان کیاگیا ہے۔