ہم سفر کے دل میں جستجواور کشش بڑھانے کیلئے ماہرین کے مفید مشورے 

ہم سفر کے دل میں جستجواور کشش بڑھانے کیلئے ماہرین کے مفید مشورے 
ہم سفر کے دل میں جستجواور کشش بڑھانے کیلئے ماہرین کے مفید مشورے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ازدواجی رشتے میں ایک دوسرے سے عارضی دوری میاں بیوی میں دلی قربت کا پیدا کرتی ہے، لیکن کوئی خاتون پاس رہتے ہوئے شوہر کے دل میں کیسے اپنی جستجو اور کشش کو بڑھا سکتی ہے؟ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ریلیشن شپ ماہرین کی طرف سے اس سوال کے جواب میں خواتین کو کچھ مفید مشورے دیئے گئے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ خواتین کو چاہیے کہ اپنے شوہر کو ’سپیس‘ دیں۔ اسے اس کے دلچسپی کے کاموں میں بھی وقت گزارنے دیں۔ اسے اپنے دوستوں اور فیملی میل جول کے لیے مناسب وقت دیں۔ شوہر کے سر پر اس طرح سوار مت ہوں کہ اس کا دم گھٹنے لگے۔ ان اوقات میں آپ اپنی دلچسپی کے کام کریں۔
اپنے شوہر کو دکھائیں کہ اس کے اپنی کی زندگی میں آنے سے پہلے بھی آپ کی زندگی بہترین گزر رہی تھی۔ شادی کے بعد بھی اپنی زندگی کے اہداف پورے کرنے کی کوشش جاری رکھیں۔ اپنے دوستوں کو وقت دیں اور ایسے تمام کام کریں جن سے آپ کو خوشی ملتی ہے۔ جب آپ کا شوہر آپ کو آزادانہ طور پر آگے بڑھتے اور خوش ہوتے دیکھے گا ، وہ آپ کی خوداعتمادی اور ولولے سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے گا۔
اپنے شوہر کے لیے ہمہ وقت دستیاب رہنا ترک کر دیں۔ ازدواجی زندگی میں بھی اپنی آزادی کو برقرار رکھیں۔ ایسی منصوبہ بندیاں بھی کریں، جو آپ کے شوہر کے گرد نہ گھومتی ہوں بلکہ آپ اکیلے ان پر عملدرآمد کریں۔ اپنی سہیلیوں کے ساتھ چھٹیاں منائیں۔ اس سے آپ کے شوہر میں آپ کے لیے کشش پیدا ہو گی اور آپ کے دور جانے پر وہ آپ کو ’مِس‘ کرے گا۔
اپنے ازدواجی تعلق میں مزاح کو جگہ دیجیے۔ شوہر کے ساتھ مل کر ایڈونچر کیجیے۔ مل کر نئے نئے کام کیجیے اور اپنے رشتے میں توانائی کو بحال رکھیے۔ 
اپنی تمام سرگرمیوں اور انفرادی خوشیوں کی جھلک اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس کے ذریعے اپنے شوہر کو دکھائیے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے آپ کے نجی کاموں کے متعلق جان کر وہ آپ کی شخصیت سے مرعوب ہو گا اور آپ کی ستائش کرے گا۔
خود کو بااعتماد رکھیے۔ ایسا لباس پہنیں جس میں آپ پرکشش نظراور بااعتماد نظر آتی ہوں۔ آپ جتنا خود کو بااعتماد بنائیں گی اور اپنے پہناوے وغیرہ کا خیال رکھیں گی، شوہر اتنا ہی آپ کے قریب آئے گا۔
شوہر کے ساتھ مضبوط تعلق ازحد ضروری ہے لیکن اسے ہر وقت توجہ دینا اور اس کی رغبت رکھنا ترک کر دیں۔ تمام چیزوں کو متوازن رکھیں۔ زیادہ فاصلہ بڑھائیں اور نہ ہی ہمہ وقت اس کی محبت میں گرفتار رہنے کی جستجو کریں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -