'ٹیکسٹ میسج' بھیجنے کے لیے محفوظ ترین ایپ آ گئی لیکن. . .

'ٹیکسٹ میسج' بھیجنے کے لیے محفوظ ترین ایپ آ گئی لیکن. . .
'ٹیکسٹ میسج' بھیجنے کے لیے محفوظ ترین ایپ آ گئی لیکن. . .

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) موبائل فون پر دوستوں کے ساتھ چیٹ کرتے ہوئے اب آپ کو بہت ہی محتاط رہنا پڑے گا کیونکہ اگر ان کے موبائل فون پر Beam Messenger نامی ایپ انسٹال ہے تو وہ آپ کے Send کرنے سے پہلے ہی آپ کے میسج کو پڑھ سکیں گے۔

کیلیفورنیا کی ایک کمپنی نے یہ نئی قسم کی ایپ تیار کی ہے جو کہ آپ کے لکھے گئے ہر حرف کو دوسری طرف پہنچا دے گی چاہے آپ Send کا بٹن دبائیں یا نہ دبائیں۔ اگر آپ یہ سوچتے ہیں کہ کوئی سخت بات یا کوئی غلط لفظ لکھ کر Send کرنے سے پہلے اس پر غور کرکے Deleteکردیں گے تو اس ایپ کی موجودگی میں یہ ممکن نہیں اور آپ کو ہمیشہ بہت سوچ سمجھ کر ہی بات کرنا پڑے گی۔

کمپنی کے سربراہ ایلک گورڈن کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک ایسی ایپ بنادی ہے جو صارفین کو بالکل اس طرح سے گفتگو کرنے کا موقع دے گی جیسے کہ وہ حقیقی زندگی میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے بیٹھ کر باتیں کرتے ہیں۔ اس ایپ کو استعمال کرنے والوں کو یہ ضرورت نہیں ہوگی کہ وہ دوسری طرف سے میسج موصول ہونے کا انتظارکریں کیونکہ ان کا لکھا گیا ہر حرف بغیر وقفے کے دوسری طرف دکھائی دے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -