ورلڈ ٹور فائنلز ، نوواک جوکووچ اور واورینکا سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ورلڈ ٹور فائنلز ، نوواک جوکووچ اور واورینکا سیمی فائنل میں پہنچ گئے

  

 لندن( آن لائن ) عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ اور سوئٹزرلینڈ کے سٹینسلاس واورینکا ٹینس سیزن کے اختتامی ورلڈ ٹور فائنلز ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ لندن میں جاری ورلڈ ٹور فائنلز ٹورنامنٹ میں راو¿نڈ روبن میچز کھیلے گئے گروپ اے میں ورلڈ نمبر ون نوواک جوکووچ اور جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈیچ مدمقابل ہوئے۔ سربین سٹار نوواک جوکووچ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیک حریف کو سٹریٹ سیٹس میں چھ دو اور چھ دو سے شکست دی۔ اس شاندار فتح کے بعد جوکووچ ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچے جہاں ان کا مقابلہ جاپان کے کی نیشکوری سے ہو گا۔ اسی گروپ کے ایک اور میچ میں سوئٹزر لینڈ کے سٹینسلاس واورینکا اور کروشیا کے مارین سیلیک آمنے سامنے ہوئے۔ سوئس سٹار نے کروشین حریف کو پونے دو گھنٹے کے مقابلے میں ناک آﺅٹ کیا۔

سٹینسلاس کی فتح کا سکور چھ تین ، چار چھ اور چھ تین رہا۔ سوئس کھلاڑی سیمی فائنل میں ہم وطن سٹار کھلاڑی روجر فیڈرر سے ٹکرائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -