بنگلہ دیش کی زمبابوے کےخلاف آخری ٹیسٹ میں پوزیشن مستحکم

بنگلہ دیش کی زمبابوے کےخلاف آخری ٹیسٹ میں پوزیشن مستحکم

  

 چٹاگانگ( آن لائن )مومن الحق کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت بنگلہ دیش کی زمبابوے کے خلاف آخری ٹیسٹ میں پوزیشن مستحکم ہو گئی۔ بنگلہ دیش نے ٹیسٹ کے چوتھے روز اپنی دوسری اننگز 319 رنز 5 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئر کر کے زمبابوے کو فتح کیلئے مجموعی طور پر 450 رنز کا ہدف دیا۔ مومن الحق نے 131 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، تمیم اقبال 65 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ کپتان مشفیق الرحیم 46رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ محمد اللہ نے 30اور امیر الکیاس نے 15رنز بنائے ۔ زمبابوے کی جانب سے پیانگکارا اور سنگوے نے 2,2کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔450رنز کے ہدف کے جواب میں زمبابوے نے دن کے اختتام تک ایک وکٹ کے نقصان پر 71رنز بنائے واحد آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی چیری تھے جو بغیر کوئی رنز بنائے آﺅٹ ہوئے جبکہ سکندر رضا 43اور مساکڈذا 26رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے روبیل الحسن نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ میچ میں آج آخری دن ہے زمبابوے کو فتح کیلئے مزید 378رنز جبکہ بنگال ٹائیگرز کو 9وکٹیں درکار ہیں ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -