کبڈی ورلڈکپ کی تیاری کے سلسلہ میں خواتین کھلاڑیوں کا پنجاب سٹیڈیم میں تربیتی کیمپ جاری

کبڈی ورلڈکپ کی تیاری کے سلسلہ میں خواتین کھلاڑیوں کا پنجاب سٹیڈیم میں ...

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام کبڈی ورلڈکپ کی تیاری کے سلسلہ میں خواتین کھلاڑیوں کا پنجاب سٹیڈیم میں تربیتی کیمپ جاری ہے، ہفتہ کے روزکھلاڑیوں نے انتہائی مصروف دن گزارا، پہلے سیشن میں سخت ایکسرسائز کرائی گئی جس کے بعد کھلاڑیوں کو گزشتہ کبڈی ورلڈ کپ میں ہونیوالے میچز کی ویڈیوز دکھائی گئیں جس میں کھلاڑیوں کو جدید تکنیک کے بارے میں آگاہی دی گئی۔

، اس سیشن کے بعد قومی کبڈی ٹیم کی کپتان مدیحہ لطیف نے نئے کھلاڑیوں کھیل کے بارے میں اہم ٹپس دیں، آخری سیشن میں کھلاڑیوں نے پریکٹس میچ بھی کھیلا۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے اس حوالے سے کہا ہے کہ کبڈی کیمپ میں تمام کھلاڑی سخت محنت سے تربیت حاصل کررہی ہیں،کبڈی ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے کیمپ میں کھیلے جانے والے پریکٹس میچز انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جس سے کھلاڑیوں کو اپنا کھیل بہتر کرنے کے مواقع ملتے ہیں۔ کیمپ میں ہر کھلاڑی کے کھیل کا باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ وہ پوری لگن کے ساتھ تربیت حاصل کرکے اپنے کھیل کو مزید بہتر بنائیں کیونکہ کبڈی ورلڈ کپ میں دنیا بھر کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں اور ہمارا ان سے سخت مقابلہ ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -