آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ برائیٹو پینٹس چیمپئنز ٹرافی کا خوشاب میں انعقاد

آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ برائیٹو پینٹس چیمپئنز ٹرافی کا خوشاب میں انعقاد

  

 لاہور(پ ر)ملک میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ اور نوجوانوں کو صحت مند مقابلے کی جانب راغب کرنے کے حوالے سے برائیٹو پینٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کا کردار قابل تحسین ہے۔قومی کرکٹ چیمپئنز شپ ہو یا اندرون وبیرون ملک میں دیگر کھیلوں کے مقابلے،ہر جگہ برائیٹو پینٹس اپنا بھرپور اورموثر کردار اداکرتانظرآتاہے اورخاص کر کہ ہاکی جو کہ ہمارا قومی کھیل ہے اس کے ساتھ برائیٹو پینٹس کی محبت لازوال اور انمٹ نقوش کی حامل ہے۔ہاکی کاایک اہم ترین قومی ایونٹ بیالیسواں آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ برائیٹو پینٹس چیمپئنز ٹرافی7نومبر2014 سے 14نومبر2014کو ایوب بھا سٹیڈیم خوشاب میں منعقد ہو ا جسکو برائیٹوپینٹس پرائیویٹ لمیٹڈ نے سپانسر کیا،چیمپئنز ٹرافی میں پورے ملک سے 14ٹیموں نے حصہ لےااور اس کا فائنل فیسکواورنیوی کی ٹیموں کے مابین کھیلا گےا اورفیسکو کی ٹیم 3-0سے فاتح قرار پائی۔اس موقع پر برائیٹو پینٹس کے آر ایس ایم حاجی ظفراقبال ، برانڈ مینجر عمر عبید ، محمد علی خان، صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور، انڈسٹریلسٹ توصیف پراچہ اور دیگر مہمانوںمیں ملک محمد آصف بھا اعوان،مختار احمد، اسدسِکا اور فیصل گلزاربھی موجود تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -