ساف فٹبال:پاکستان ویمن آخری میچ آج بھوٹان کیخلاف کھیلی گی

ساف فٹبال:پاکستان ویمن آخری میچ آج بھوٹان کیخلاف کھیلی گی

  

 اسلام آباد( آن لائن ) ساف فٹبال چیمپئن شپ میں پاکستان وومن ٹیم اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ آج بھوٹان کے خلاف کھیلے گی، پہلے دو میچز میں شکست کے بعد قومی ٹیم پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوچکا ہے،ساف فٹبال چیمپن شپ میں وومن فٹبال ٹیم کی ناقص کارکرد گی،میچ کے دوران فٹبالرز موبائلز سے چھیڑخانی کرتی رہیں،ساف فٹبال چیمپئن شپ میں ہوم گراو¿نڈ پرمسلسل دوناکامیوں کے بعد قومی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے، پہلے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو دو،ایک سے ہرایا تھا جبکہ دوسرے میچ میں اسے نیپا ل کے ہاتھوں دوصفر سے شکست ہوئی،میچز کے دوران وومن کھلاڑی ڈگ آﺅٹ میں میچ کے بجائے موبائل سے کھیلتی نظر آئیں،پاکستانی ٹیم کے کوچ اورکھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ایئندہ ایونٹس بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لیں گے۔

،چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز انیس جبکہ فائنل اکیس نومبر کو کھیلا جائے گا، جس کے لیے دفاعی چیمپئن بھارت کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -