پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کو ایشین باڈی نے تسلیم کر لیا

پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کو ایشین باڈی نے تسلیم کر لیا

  

کراچی( آن لائن ) پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کی مدد سے پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کو ایشین فیڈریشن آف باڈی بلڈنگ سے الحا ق مل گیا۔ جس کے مطابق چیف سیکرٹری پنجا ب نوید اکرم چیمہ صدر، خیبرپختونخوا کے طارق پرویز سیکرٹری جنرل اور سند ھ کے سید سعید جمیل فنانس سیکرٹری منتخب ہیں۔ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے انتخابات6جون2014کو لاہورمیں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی نگرانی میں ہوئے تھے۔

 جس میں تمام صوبوں کے علاوہ ، اسلام آباد ، فاٹا اور پولیس کے نمائندوں نے شرکت کی تھی۔ فیڈریشن کو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے اکتوبرمیں الحاق دیا جس کے بعد ایشین فیڈریشن آف باڈی بلڈنگ نے13نومبر کو باضابطہ طور الحاق کاخط جاری کردیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل طارق پرویز نے کہا کہ پاکستان باڈی بلڈنگ کی ٹیم ہفتے کو تھائی لینڈ میں ہونے والے ایشین بیچ گیمز 2014 میں شرکت کیلئے روانہ ہوگی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -