ورلڈ کبڈی لیگ، یونائٹیڈ سنگھز نے لاہور لائنز کو ہرا دیا

ورلڈ کبڈی لیگ، یونائٹیڈ سنگھز نے لاہور لائنز کو ہرا دیا

  

لاہور(آن لائن) ورلڈ کبڈی لیگ کے بھارت کے شہر لدھیانہ میں ہونیوالے میچ میں یونائٹیڈ سنگھز نے سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم لاہور لائنز کو77-42سے شکست دیدی۔لاہور لائنز کے کپتان مشرف جاوید میچ کے آغاز میں ہی زخمی ہوگئے جس کے باعث وہ کھیل جاری نہ رکھ سکے، مشرف جاوید کے میچ سے باہر ہونے سے لاہور لائنز کو کافی نقصان اٹھانا پڑا، لاہور لائنز نے یونائٹیڈ سنگھز سے سخت مقابلہ کیا مگر وہ کامیابی حاصل نہ کرسکی،یونائٹیڈ سنگھز کے کپتان سندیپ سندھومین آف دی میچ رہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -