انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن نے باکسنگ انڈیا کو مستقل رکنیت دےدی

انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن نے باکسنگ انڈیا کو مستقل رکنیت دےدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 جیجو( آن لائن ) جنوبی کوریا : انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن نے باکسنگ انڈیا کو ورلڈ باڈی کا مستقل رکن بننے کی منظوری دے دی۔ جنوبی کوریا کے شہر جیجو میں منعقدہ انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے کانگرس کو اجلاس ہوا جس میں بھارت کو ورلڈ باڈی میں مستقل رکنیت دینے کی منظوری دی گئی۔ باکسنگ انڈیا کے صدر سندیپ جاجوڈیا کا کہنا ہے کہ ہمیں اس تازہ پیش رفت پر بہت خوشی ہے ،ان کا کہناہے کہ ہماری پہلی ترجیح بھارت کی وزارت کھیل سے اس کی منظوری اور انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی رکنیت حاصل کرناہے۔ باکسنگ انڈیا کے سیکرٹری جنرل جے کوولی کا کہنا ہے کہ فیڈریشن بھارتی باکسروں کو بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے مدد کرے گی۔