فٹ بال مقابلوں کے کوالیفائنگ میچ میں جرمنی نے جبرالٹر کو شکست دےدی

فٹ بال مقابلوں کے کوالیفائنگ میچ میں جرمنی نے جبرالٹر کو شکست دےدی

  

 یورو گوئے( آن لائن )یورو 2016ءفٹ بال مقابلوں کے ایک کوالیفائنگ میچ میں جرمنی نے جبرالٹر کو شکست دے دی ہے۔ جرمنی کی ٹیم نے اس مقابلے میں چار گول اسکور کیے جبکہ جبرالٹر کی قدرے چھوٹی ٹیم کوئی بھی گول نہ کر پائی۔جرمنی اور جبرالٹر کی ٹیمیں یورو 2016ئ کے اس کوالیفائنگ مقابلے کے لیے میدان میں اتریں۔ جرمنی کے لیے یہ ایک معمول کی شام رہی اور جبرالٹر نے حسبِ توقع اس کے لیے کوئی مشکل کھڑی نہ کی۔ جبرالٹر کو اس کا نتیجہ چار گولوں کی صورت میں بھگتنا پڑا۔ان مقابلوں میں جرمن ٹیم کی یہ پہلی جیت ہے۔ اس سے پہلے اسے پولینڈ اور آئرلینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑ چکا ہے۔ تاہم جبرالٹر کے خلاف میچ کا نتیجہ جیسے پہلے ہی لکھا جا چکا تھا۔ یہ ایک معمولی ٹیم ہے جسے فیفا کی سند بھی حاصل نہیں ہے۔بعض لوگ تو یہ ا±مید بھی لگائے بیٹھے تھے کہ جبرالٹر کو جرمنی کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایسی ا±میدوں کی وجہ بھی ہے۔ اس سے پہلے ایک میچ میں اسے جمہوریہ آئرلینڈ سے سات گول سے شکست ہوئی تھی۔جرمنی کے خلاف میچ میں جبرالٹر کے گول کیپر جیمی روبا نے کھیل کے پہلے دس منٹ میں تو گیند کا راستہ روکا، لیکن اس کے بعد تھوماس میولر نے ڈیڈ لاک توڑا اور گول دے مارا۔ یہ ان کا بین الاقوامی مقابلوں میں چھبیسواں گول تھا۔

 گروپ ای میں شامل دیگر ٹیموں کے ایک مقابلے میں پولینڈ نے جارجیا کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ پولینڈ کی ٹیبل پر سرفہرست پوزیشن برقرار ہے۔ اسکاٹ لینڈ نے بھی ایک کوالیفائنگ میچ میں جمہوریہ آئرلینڈ کو شکست دے دی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -