حوریہ خان 23 نومبرکو دبئی میںبھارتی فنکاروں کے ہمراہ پرفارم کریں گی

حوریہ خان 23 نومبرکو دبئی میںبھارتی فنکاروں کے ہمراہ پرفارم کریں گی
حوریہ خان 23 نومبرکو دبئی میںبھارتی فنکاروں کے ہمراہ پرفارم کریں گی

  

لاہور (فلم رپورٹر)”سوری اے“ فیم گلوکارہ حوریہ خان 23 نومبرکو دوبئی میں منعقدہونے والے ایک میوزیکل شومیں پرفارم کرینگی۔ایک ملاقات کے دوران حوریہ خان نے بتایاکہ اس میوزیکل شومیں بھارتی گلوکار بھی حصہ لے رہے ہیں جبکہ پاکستان سے صرف انہی کا انتخاب کیا گیاہے وہ 23 نومبرکو ہی دوبئی روانہ ہوجائینگے جہاں پر وہ ایک کمپنی کی طرف سے منعقدکیئے جانے والے میوزیکل شومیں پرفارم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے نئے ویڈیو کے لیئے لوکیشنز بھی فائنل کرکے آئینگی۔اس نئے گانے کی ریکارڈنگ مکمل ہو چکی ہے جبکہ اس کی ویڈیو دوبئی اور پاکستان میں مکمل کی جائیگی۔

مزید :

کلچر -