قیصر ندیم گڈو کے”گو نوازگو“ نے ساہیوال کے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچادی

قیصر ندیم گڈو کے”گو نوازگو“ نے ساہیوال کے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچادی

  

لاہور (فلم رپورٹر)معروف پرموٹر و شاعر قیصر ندیم گڈو نے عمران خان کی ساہیوال آمد کے موقع پر ”گو نواز گو“ ترانہ ریکارڈ کروا کر ساہیوال کے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچادی،تفصیلات کے مطابق قیصر ندیم گڈو جو شروع سے ہی پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکن تھے اور مقامی طور پر مسلم لیگ (ن) کے لیئے ان کی خدمات تھیں مگر گذشتہ روز پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کی حمائت میں ترانہ”گو نوا گو“ ریکارڈ کروا کر انہوں نے مقامی قیادت کو بھی ورطہ حیرت می ڈال دیاہے اس ترانے کو انہوں نے علی میاندادخان کی آواز میں ریکارڈ کیا ہے جبکہ شاعری ان کی اپنی لکھی ہوئی ہے۔مسلم لیگ ن ساہیوال کے عہدیداران نے ایک میٹنگ میں قیصر ندیم گڈو کو طلب کرلیا ہے اور اس کی وضاحت مانگ لی ہے جس کا جواب قیصر ندیم گڈو نے ایک پریس کانفرنس کے زریعے دینے کا اعلان کیا ہے جس میں وہ اہم انکشافات بھی کرینگے۔

مزید :

کلچر -