ریڈیو پاکستان لاہور کے سٹیشن ڈائریکٹر سید رضا کاظمی 23 نومبر کو ریٹائر ہو جائینگے

ریڈیو پاکستان لاہور کے سٹیشن ڈائریکٹر سید رضا کاظمی 23 نومبر کو ریٹائر ہو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)ریڈیو پاکستان لاہور کے سٹیشن ڈائریکٹر سید رضا کاظمی 23 نومبر کو اپنی ملازمت سے ریٹائر ہو جائینگے۔ سید رضا کاظمی نے ایک خصوصی ملاقات میں بتایا کہ انہوں نے ریڈیو پاکستان کے مختلف اسٹیشنوں پر خدمات سر انجام دی ہیں۔ ریڈیو سے بہت پیار ملا، بہت کچھ سیکھنے کو ملا، اب ریٹائر ہو کر موقع ملا تو اپنی یاد داشتوں پر مبنی کتاب لکھنے کا ارادہ ہے۔ اس کے علاوہ بھی مزید اپنی صلاحیتوں اور براڈ کاسٹنگ کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کا ارادہ ہے۔

مزید :

کلچر -