اکر م راہی 18 نومبرکو ”جی آیاں نوں“ میں پرفارم کرینگے

اکر م راہی 18 نومبرکو ”جی آیاں نوں“ میں پرفارم کرینگے
اکر م راہی 18 نومبرکو ”جی آیاں نوں“ میں پرفارم کرینگے

  

لاہور (فلم رپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ فوک گلوکار اکرم راہی 18 نومبرکو پی ٹی وی لاہور مرکز کے میوزک پروگرام ”جی آیاں نوں“ میں پرفارم کرینگے۔اس پروگرام کے پروڈیوسر محمد الیاس چوہدری ہیں۔ایک ملاقات کے دوران اکرم راہی نے بتایاکہ ان کے پرستاروں کی کافی عرصہ سے فرمائش تھی کہ وہ پی ٹی وی کے پروگرامزمیں بھی شریک ہوں جسے پورا کرنے کے لیئے وہ اب باقاعدہ پی ٹی کے مختلف شوزمیں پرفارم کررہے ہیں جنہیں بہت زیادہ پسند کیا جارہاہے انہوں نے کہاکہ پی ٹی وی نے ہمیشہ ٹیلنٹ کو پرموٹ کیا ہے اور گلوکاروں کو اپنا پلیٹ فارم مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں دنیا بھر میں متعارف بھی کروایاہے ۔یاد رہے کہ اکرم راہی کا نیا البم بھارت اور پاکستان سے ریلیز ہو چکاہے جسے بہت زیادہ پسندکیا گیاہے۔

مزید :

کلچر -