تھیٹر کی بحالی کیلئے سنجیدیدگی سے کام کرنا ہوگا ، گوشی خان

تھیٹر کی بحالی کیلئے سنجیدیدگی سے کام کرنا ہوگا ، گوشی خان
تھیٹر کی بحالی کیلئے سنجیدیدگی سے کام کرنا ہوگا ، گوشی خان

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے سینئر فنکار و ہدایتکار گوشی خان نے کہا ہے کہ تھیٹر کی دوبارہ بحالی کیلئے سنجیدہ حضرات کو نیک نیتی کیساتھ ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا ۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ ڈرامہ ہالوں میں اب صرف نام کا ڈرامہ ہوتا ہے ،بیہودہ رقص اور دو معنی جگتوں سے شائقین ڈرامہ کی تعداد دن بدن کم ہوتی جارہی ہے اب سکرپٹ کے مطابق کام نہیں ہورہا ہے فنکار کام کے بجائے تعد اد پر توجہ دیتے ہیں معیاری اور اصلاحی تھیٹر وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رٹی ہوئی جگتیں لگانے سے کوئی بڑا فنکار نہیں بن جاتا فنکار کیلئے پڑھا لکھا اور با صلاحیت ہونا بڑا ضروری ہے کیونکہ تعلیم انسان کو اچھے برے کی تمیز سکھاتی ہے۔

مزید :

کلچر -