تھیٹر کے فنکاروں کا دل بہت بڑا ہوتا ہے ، نئے آنیوالوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے‘ ماہ نور

تھیٹر کے فنکاروں کا دل بہت بڑا ہوتا ہے ، نئے آنیوالوں کی حوصلہ افزائی کرنی ...

  

لاہور(این این آئی ) اداکارہ ماہ نور نے کہا ہے کہ تھیٹر کے فنکاروں کا دل بہت بڑا ہوتا ہے ، شوبز کی دنیا میں نئے آنیوالوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے اور نئے ٹیلنٹ کو اپنے آپ کو منوانے کے لئے مواقع فراہم کرنے چاہیے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماہ نور نے کہا کہ فن ایک سمندر ہے جس کا کوئی کنارا نہیں ہے ۔ ہمیں ماضی کے بجائے مستقبل کی طرف دیکھنا ہوگا اور نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ ہشتگردی نے پاکستان کے امن و سکون کو تباہ و برباد کر دیا ہے ،امن و امان کی صورتحال کیوجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی ہوتی جارہی ہے ۔

جو ہمارے ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ثابت ہو سکتی ہے ۔

مزید :

کلچر -