پاکستان فلم انڈسٹری کے مقبول اداکار اقبال حسن کو دنیا سے رخصت ہوئے 30برس بیت گئے

پاکستان فلم انڈسٹری کے مقبول اداکار اقبال حسن کو دنیا سے رخصت ہوئے 30برس بیت ...

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان فلم انڈسٹری کے مقبول اداکار اقبال حسن کو دنیا سے رخصت ہوئے 30برس بیت گئے ۔ موچی گیٹ لاہور کے سجیلے نوجوان اقبال حسن نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز 1965 ءمیں بننے والی فلم ”پنجاب داشیر “ میں ثانوی کردارسے کیا ۔ انہیں 1968ءمیں ہدایتکار ریاض احمد نے اپنی فلم سسی پنوںمیں ہیرو کے طور پر متعارف کرایاجس میں وہ اداکارہ نغمہ کے ساتھ جلوہ گرہوئے ۔ نہو ں نے متعدد فلموں میں مرکزی کردارنبھائے اور اپنے دورکی نامورہیروئنوں کے ساتھ کام کیا۔ان کی مشہورفلموں میںبالا گاڈی،یہ امن،دھی رانی،بھولا سجن اورکلیار ،ہتھکڑی ،خانزادہ ،نشان ،سوہناپتر،گوگاشیر،دارابلوچ سردھڑ دی بازی ،وحشی جٹ ،طوفان اوردیگرشامل ہیں۔ اقبال حسن 14نومبر 1984ءکو اکتالیس برس کی عمر میں ایک کار حادثے میں جاں بحق ہو گے تھے ۔

مزید :

کلچر -