گیس کی عدم فراہمی سے صنعتیں بحران کا شکار ہوجائیں گی، حافظ عابد علی
لاہور ( وقائع نگار )قو می تاجر اتحاد کے جنرل سیکرٹری حافظ عابد علی نے کہاہے کہ صنعتی شعبے کو گیس کی عدم فراہمی سے انڈسٹریز بحران کا شکار ہوجائیں گی ، صرف ٹیکسٹائل کے شعبہ میں گیس نہ ملنے سے 2ارب ڈالرسے زائد کا نقصان ہوگا
برآمدت میں کمی سے زرمبادلہ کے ذخائر بھی متاثر ہونگے ،صنعتی مقاصد کیلئے مسلسل 3ماہ تک گیس کی بندش سے انڈسٹری تباہ ہوجائے گی انہوں نے کہا کہ گیس سے چلنے والی تمام انڈسٹریز کو 3ماہ تک گیس کی عدم فراہمی کے فیصلہ پر نظر ثانی کی جائے، صنعتیں ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اس لیے ملکی معیشت کی بحالی کیلئے انڈسٹریز کو مسلسل گیس فراہم کی جائے اور گیس کمی کو دور کرنے کیلئے پاک ایران گیس پائپ لائن کو جلد از جلد مکمل کرنے کے اقدامات کئے جائیں تاکہ ملک میں بحرانو ں کا خاتمہ اور ملک تر قی و خو شحالی کی راہ پر گامزن ہو سکے ۔