حکومت پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے، نذیر چوہان

حکومت پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے، نذیر چوہان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( وقائع نگار )تحریک انصاف لاہور کے رہنماءاور گلبر گ ٹاﺅ ن کے صدر نذیر احمد چوہان نے کہا ہے کہ جنرل ضیاءکی باقیات تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہیں ،اگر ان میں جرات ہے تو عمران خان کو گرفتار کر کے دکھائیں۔
۔ ،ان کے اوچھے ہتھکنڈے گرفتاریاں ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتیں، نوازشریف اور زرداری ملک وقوم کے مفاد کے لئے نہیں بلکہ اپنے ذاتی مفاد کے لئے اکٹھے ہیں ، تحریک انصاف کے بڑے بڑے جلسوں نے حکومت کے ہوش اڑا دیئے ہیں دھاندلی بے نقاب ہو چکی ہے ، ،دھاندلی زدہ ٹولہ جہاں بھی جاتا ہے اسے گو نوازگوکے نعروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔نذیر چوہان نے کہا کہ (ن) لیگ چور مچائے شور والی پالیسی پر گامزن ہے ، عوام کو جھوٹے اور سہانے خوابوں پر خالی ٹرکایا جارہا ہے ، عمران خان نے عوام میںشعور بیدار کر دیا ہے ، عوام حق اور سچ کے ساتھ کھڑی ہے ، ملک سے منافقت کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کردیںگے ، (ن) لیگ کے درباریوں کی صرف بھڑکیں رہ گئی ہیں ان کا مستقبل تاریک ہے۔