تھر میں بچوں کی اموات کے باوجود حکمرانوں کی روش نہیں بدلی،راناضیاءاللہ

تھر میں بچوں کی اموات کے باوجود حکمرانوں کی روش نہیں بدلی،راناضیاءاللہ

  

لاہور(پ ر) مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن لاہور ڈویژن کے سابق صدرراناضیاءاللہ خاں نے کہا ہے کہ تھر کے معصوم بچوں کی اموات پرآسمان بھی تھرتھرکانپا ہوگامگر بے حس حکمرانوں کی روش نہیں بدلی،تھر کی بے رحمی سے زیادہ حکمرانوں کی بے حسی پرروناآتا ہے۔

 تھرمیں موت کاراج ہے جبکہ حکمران اپنے اپنے محلات میں محصورہیں تعجب ہے قحط بارے نیوزبریک ہونے کے کئی روزبعدبھی تھرمیں بھوکے پیاسے بچے ایڑیاں رگڑرگڑکر مر جبکہ ہمارے حکمران اورسیاستدان صرف جنازے گن اوراپنے اپنے گن گا رہے ہیں سیاستدانوں اورمنتخب نمائندوں کوآپس میںبلیم گیم کے سواکچھ نہیں آتا،بیچارے بچوں کی اموات سے ان کی صحت اورسیاست کوکوئی فرق نہیں پڑے گا وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے راناضیاءاللہ خاں نے مزید کہا کہ کیا بیس کروڑلوگ تھرمیں چندہزارخاندانوں کاپیٹ نہیں بھرسکتے،پاکستان کے پاس ایٹمی طاقت تو ہے مگر تھر کے بچوں کیلئے روٹی اورپانی نہیں افسوس سانحہ تھر کے باوجودہمارے نظام زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،مرگ والے گھرکے سواکوئی سوگ نہیں مناتا اگرہم سب ایک وقت کی خوراک تھربھجوادیں تووہاں کوئی بچہ بھوکااورپیاسانہیں مرے گا انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ترجیحات کچھ اورہیں لہٰذاءعوام کوخودایک دوسرے کاہاتھ تھامنا ہوگاورنہ اس قسم کی آفت ہمار اامتحان بھی لے سکتی ہے مصیبت زدہ ہم وطنوں کوکسی صورت تنہا اور سرمایہ دارحکمرانوں کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک میں بچے بھوکے مررہے ہوں اورجہاں بیٹیوں کی عزت لوٹ لی جائے وہاں حکمران اور ہم لوگ کس طرح چین سے سوسکتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -