موجودہ حکومت بھی ملک کو اندھیروں میں دھکیل رہی ہے،سعدیہ سہیل

موجودہ حکومت بھی ملک کو اندھیروں میں دھکیل رہی ہے،سعدیہ سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ سابقہ دور اقتدار کی طرح موجودہ حکومت بھی پاکستانی عوام کو اندھیروں میں دھکیل رہی ہے،
سابق حکومت نے اپنے دور حکومت میں بجلی بنانے کے منصوبوں پر کام کیا اور نہ ہی موجودہ حکومت لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے، دھرنے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام ذلیل و خوار ہو رہے ہیں، بلدیاتی نظام ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے ناگزیر ہیں، انہوں نے کہا کہ سابقہ دور حکومت نے خیبر پی کے میں کرپشن، لوٹ مار، بدامنی اور دہشت گردی، مہنگائی، کرپشن، رشوت خوری کی فضا کو ہوا دی۔