پیپلز پارٹی حکومت نہیں جمہوریت کی حمایت کر رہی ہے،ثمینہ گھرکی

پیپلز پارٹی حکومت نہیں جمہوریت کی حمایت کر رہی ہے،ثمینہ گھرکی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت نہیں بلکہ جمہوریت کی حمایت کر رہی ہے اسی میں پاکستان کی بقاء اور خوشحالی پنہاں ہے یہ بات بھی درست ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور ناکام ہو چکی ہے۔

اگر یہ کہا جائے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف دے رہی ہے تو یہ بے جا نہ ہو گا مہنگائی، بیروزگاری، بگڑتی ہوئی امن عامہ کی صورتحال اور سب سے بڑھ کر بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے لوگوں کا جینا حرام کیا ہوا ہے اور بہتری کی تمام تر امیدیں بھی دم توڑ چکی ہیں کیونکہ الیکشن کے وقت حکومت نے اپنے ابتدائی چھ ماہ کے اندر ان مسائل کو ٹھیک کرنے کے دعوے کئے تھے جو ابھی تک بھی محض دعوے ہی ہیں اور عوام کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہی ہو رہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -