صنعتوںکے فیصلوں سے قبل بزنس کمیونٹی سے مشاورت کی جائے،انجم نثار

صنعتوںکے فیصلوں سے قبل بزنس کمیونٹی سے مشاورت کی جائے،انجم نثار

  

لاہور(کامرس رپورٹر) فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدارتی امیدوار میاں انجم نثار نے صنعتوں کیلئے چار ماہ تک گیس کی بندش ختم کرنے کے فیصلہ کو سراہتے ہو ئے کہا ہے کہ حکومت گڈگورننس پر توجہ دے تا کہ سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ترجیحات طے کی جا سکیں گزشتہ روز کاروباری برادری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صنعت و تجارت سے متعلق فیصلوں سے پہلے بزنس کمیونٹی سے مشاورت کرلی جائے تو حکومت کو فیصلے واپس نہ لینے پڑیںانہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور غربت و افلاس ختم کرنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ صنعت کو دن رات چلایا جائے اور کاروباری سرگرمیوں کو بڑھایا جائے ۔جس کیلئے صنعتوں کو بجلی اور گیس ترحیجی بنیادوں پر دینا ہوگیمیاں انجم نثار نے کہا کہ کاروباری طبقہ غیر سیاسی ہے اور حکومت کے لیے خواہ مخواہ مشکلات نہیں کھڑی کرنا چاہتا ہے تاہم ایف بی آر نت نئے ایس آر او جاری کرکے کاروباری طبقہ کو پریشان نہ کرسے ۔میاں انجم نثار نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف بجلی اور گیس کی پیداوار بڑھانے کے منصوبوں پر کام کی رفتار بڑھائیں تاکہ صنعت کی حقیقی مشکل پر قابو پایا جا سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -