پاکستان تیز ترین سماجی ترقی کے دہانے پر ہے،راشدہ یعقوب شیخ

پاکستان تیز ترین سماجی ترقی کے دہانے پر ہے،راشدہ یعقوب شیخ

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) پارلےمانی سےکرٹری برائے ویمن ڈوےلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہپاکستان تیز تر سماجی و اقتصادی ترقی کے دھانے پر ہے اگرچہ ہمیں مسلسل توانائی شدید قلت کا سامنا ہے۔ یہ ایک ایسا چیلنج ہے جو عارضی اقدامات سے حل نہیں کیا جا سکتا

بلکہ یہ پالیسی اور اسلوب حکمرانی کے ڈھانچے میں بنیادی تبدیلی کا متقاضی ہے۔ بینکاری اور ٹیلی مواصلات کے شعبوں میں سرکاری نجی شعبہ کی شراکت داری کے فروغ کے اپنے کامیاب تجربے سے توانائی کے شعبے کے لئے اسی حکمت عملی کی پیروی کرنے کا حوصلہ ملا۔ ہمےں مسابقانہ توانائی مارکیٹ کو فروغ دینا ہے جو ایک جانب سرمایہ کاری پر جائز منافع فراہم کرے اور دوسری جانب ایک مضبوط ریگولیٹری نظام کے ذریعے صارفین کے حقوق کا مناسب طور پر تحفظ کرتی ہو۔ اس کے لئے محدود مدت میں ہمارے منصوبہ بندی و ریگولیٹری اداروں کی استعداد کار میں نمایاں اضافہ درکار ہو گا اس امر کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے اپنی ٹیم کو بجلی اور گیس کے شعبوں میں پیداوار، تلاش اور تقسیم و ترسیل کے شعبہ میں دنیا بھر سے سرمایہ کاری راغب کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے، ہم ان کمپنیوں میں اکثریتی حصص برقرار رکھتے ہوئے خدمات کی بہتر فراہمی کے لئے مینجمنٹ کنٹرول منتقل کرنے کے لئے تیار ہیں، یہ تمام تر تبدیلی ہمارے بھرپور عزم اور حمایت کا تقاضا کرے گی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -