عمران خان انتشار پھیلا کر کون سی خدمت کر رہے ہیں،میاں عرفان

عمران خان انتشار پھیلا کر کون سی خدمت کر رہے ہیں،میاں عرفان

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ عمران خان قانون شکنی کرتے رہے اوراب وہ بھولے بن رہے ہیں عمران خان قوم کو تقسیم کررہے ہیں وہ ملک میں انتشار پھیلا کر کونسی خدمت کررہے ہیں۔

۔عمران خان گزشتہ تین ماہ سے کنٹینر پر کھڑے ہو کر مسلسل سفید جھوٹ بول رہے ہیں قوم سے مسلسل جھوٹ بول کر وہ کونسا نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ دھرنے والوں کو سیلاب میں ڈوبے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کا بھی زرہ خیال نہ آیا دھرنے والوں نے چین کے صدرکا دورہ ملتوی کرا کے ملک کے مستقبل کو تاریک بنانے کی کوشش کی عمران خان نے18 کروڑ عوام پر بہت ظلم کیاہے انہوں نے کہاکہ چین کے ساتھ اربوں ڈالرکی سرمایہ کار ی کے معاہدے ہوئے ہیں بجلی کے معاہدوں پر عملدرآمد اور منصوبوں کی تکمیل سے ملک کے اندھیرے دور ہوں گے عمران خان اور طاہرالقادری نے جو کچھ کیا قوم اس کاحساب ما نگ رہی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -