طاہر القادری اور عمران خان کے وارنٹ سیاسی انتقام ہے،پاکستان جمہوری اتحاد
لاہور(پ ر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ پی ٹی وی حملہ کیس میں طاہر القادری اور عمران خان کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے ،حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو انکے غیر جمہوری اقتدار کی ناو¿ ہمیشہ کیلئے ڈوب جائیگی،ایک بیان میں انہوں نے کہا پی ٹی وی حملہ کیس ڈرامہ میں بعض حکومتی شخصیات ہی ملوث ہیں ، سینیٹرپرویز بشیر اور ماروری میمن کوحراست میں لیکر تفتیش کی جائے توکیس کی تمام کڑیاں کھل جائیں گی،دھاندلی زدہ حکومت اپنے سیاسی مخالفین کو برداشت کرنے کا قطعی حوصلہ نہیں رکھتی اور حکومت مخالف آواز دبانے کیلئے ریاستی جبروتشدد کا سہارا لیا جارہا ہے، قومی لیڈر شپ کو اشتہاری ملزم قرار دینا آئین اور جمہوریت سے بھونڈا مذاق ہے، انہوں نے کہاحکمران عوامی حمایت کھو چکے ہیں اور انکے اقتدار سے چمٹے رہنے کا قطعی کوئی جواز نہیں جمہوریت کے نام پر عوام کے بنیادی حقوق ہی چھین لئے گئے ہیں ، سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے نامزد ملزمان تو ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکے مگر طاہر القادری اور عمران خان کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے ہیں جس سے آمریت کی پیداوار حکمرانوں کی فسطائی سوچ کی بھرپور عکاسی ہوتی ہے۔