جماعت اسلامی کا کل پاکستان اجتماع عام عظیم الشان ہو گا،میاں مقصود

جماعت اسلامی کا کل پاکستان اجتماع عام عظیم الشان ہو گا،میاں مقصود

  

لاہور( پ ر )جماعت اسلامی کا 21نومبر تا 23نومبر کو مینار پاکستان پر ہونے والا کل پاکستان اجتماع عام تاریخی اورعظیم الشان ہوگا اس اجتماع میں ملک بھر سے لاکھوں مرد اور خواتین شریک ہوںگے ان خیالات کا اظہارجماعت اسلامی کے کل پاکستان اجتماع عام کے ناظم اور امیر جماعت اسلامی لاہور کے امیر میاں مقصود احمد گذشتہ روز مینار پاکستا ن میں انتظامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا تین روزہ اجتماع عام پوری قوم کی آواز بنے گا اوردہشت گردی ، فرقہ وارت، لسانیت ، اور قوم پرستی کی دلدل میں ڈوبی ہوئی عوام کے لیے یکجہتی ، اتحاد ، اور محبت کا پیغام ہو گا میاں مقصود احمدنے کہا کہ اس وقت پورا ملک مایوسی بے یقینی اور انتشار کا شکار ہے ان حالات میں جماعت اسلامی پاکستان کا لاہور میں تاریخی اجتماع آئین اور جمہورت کے تحفظ اور بالادستی کا پیش خیمہ بنے گا انھوں نے کہا کہ اجتماع عام کی تیار یاںعروج پر ہیں مینار پاکستان کے وسیع سبزہ زار پر بڑے پیمانے پر انتظامات کے کیے جارہے ہیں خواتین کے لیے الگ بڑا پنڈال بنایا جارہاہے انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں دنیا بھر سے اسلامی تحریکوں کے وفود بھی شرکت کریں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -