شاہدرہ سے بتی چوک تک میٹروبس کیلئے فلائی اوور بنایا جائے

شاہدرہ سے بتی چوک تک میٹروبس کیلئے فلائی اوور بنایا جائے ...

  

                            لاہور ( اسد اقبا ل )شاہدرہ اور قر ب و جوار میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث میٹرو ٹر یک کے ساتھ ساتھ چلنے والی ٹر یفک کو سخت مشکلا ت کا سا منا ہے جبکہ میٹرو ٹر یک کے ساتھ آ گاہی سائن بورڈز نہ لگائے جانے کی وجہ سے روزانہ گزرنے والے ہزاروں مکینو ں،شہریو ں اور انٹر و اربن ٹرانسپورٹر آئے روز سخت پر یشانی سے دوچارہیں اور شاہدرہ تا بتی چو ک تک میٹرو ٹر یک نہ ہو نے سے کئی کئی گھنٹے ٹر یفک کا جام رہنا معمو ل بن چکا ہے دو سر ی جانب گڈز ٹرانسپور ٹروں نے بھی حکو مت سے مطا لبہ کیا ہے کہ شاہدرہ مو ڑ سے بتی چو ک تک میٹرو بس کے لیے فلائی اوور بنا یا جائے تاکہ ٹر یفک مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے تفصیلا ت کے مطا بق حکو مت کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کے لیے میٹرو بس روٹ سر وس سے جہاں کئی ایک افر اد مستفید ہو رہے ہیں وہیں اہل شاہدرہ میٹرو کے باعث سخت مشکلا ت سے دو چار ہیں کیو نکہ انتظامیہ کی لاپرواہی کے سبب شاہدرہ مو ڑ سے بتی چو ک تک میٹرو بس سر وس کو عام پبلک ٹریک سے گزرنا پڑ تا ہے آگاہی سائن بورڈنہ ہونے سے بھی مسائل جنم لے رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ میٹرو بس عام پبلک ٹرانسپورٹ کے مقا بلہ میں دو گنی لمبائی رکھتی ہے جس کو میٹرو ٹریک کے علا وہ دو کلو میٹر سے زائد کا روٹ عام شاہراہ سے پورا کر نا پڑ تا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹر بس روٹ کی تیاری کے لیے مختص کو ٹہ سے زیادہ رقم خر چ ہو چکی ہے جس پر حکو مت کو اپو زیشن سیاسی جماعتو ں سے کڑ ی تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے پیش نظر شاہدرہ موڑ تا بتی چو ک تک میٹر و روٹ کو مکمل نہ کروایا گیا جس میں اربوں روپے کی خطیر رقم صر ف راوی پل پر علیحدہ ٹر یک پر خر چ کر نا پڑی تھی ۔ حکو مت کی جانب سے میٹرو ٹر یک مکمل نہ ہو نے سے شاہدرہ کے رہائشیو ں ، پبلک ٹرانسپورٹ اور شہریو ںکو شد ید مشکلا ت کا سامنا ہے او رکئی کئی گھنٹے ٹریفک بلا ک رہتی ہے جبکہ بیشتر او قات مو ٹر سائیکلیں اور سائیکل سائن بورڈ نہ ہو نے کی وجہ سے میٹرو ٹر یک میں گھس جاتی ہیں شہریو ں کا کہنا ہے کہ حکو مت میٹر و ٹر یک کو مکمل کرواتے ہوئے ٹر یفک کے بہاﺅ سے بہتر ی کے لیے اقدامات اٹھائیں راوی روڈ کے ٹرانسپورٹرز طارق نبیل ، ملک شو کت اور سراف گل نے پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ شاہدرہ سے بتی چو ک تک میٹرو ٹر یک نہ ہو نے سے جہاں شہریو ں کو مشکلا ت کا سامنا ہے وہیں لوڈر گاڑیو ں کو بھی گزرنے میں کئی ایک مسائل کا سامنا لاحق ہو تاہے ٹرانسپورٹروں نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے مطا لبہ کیا ہے کہ شہر کے داخلی راستے سے ٹر یفک کے بہاﺅ کو بہتر بنا نے کے لیے شاہدرہ موڑ سے بتی چو ک تک میٹر و بس کے لیے فلا ئی اوور ٹر یک بنا یا جائے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -