اختلافرائے کی بنیاد پر قتل کرنا اسلام کے منافی ہے،راغب نعیمی

اختلافرائے کی بنیاد پر قتل کرنا اسلام کے منافی ہے،راغب نعیمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر)اختلاف رائے کی بنیاد پر کسی انسان کا قتل اسلامی تعلیمات کے منافی ہے ،علماءومشائخ ممبرومحراب سے اخوت ،بھائی چارئے ،رواداری ،برداشت اور امن کی آواز بلند کریںاسلام امن کا سب سے بڑا داعی ہے ،تشدد پسندعناصر مذہب کے نام پر دھبہ ہیںعلماءومشائخ امن کے لئے کام کرنے والی ہر تحریک کاساتھ دیںان خیالات کااظہار معروف مذہبی اسکالرجامعہ نعیمیہ کاناظم اعلیٰ اور نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے سرپرست علامہ راغب حسین نعیمی نے جامعہ نعیمیہ کے زیراہتمام دوروزہ آئمہ و خطباءکی تربیتی ورکشاب برائے فروغ امن کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ انتہاءپسندی کے خاتمے اور امن کے قیام کےلئے بیان بازی کی بجائے عملی اقدامات کرنا ہونگے




ہمیں نظریہ ضرورت کے بجائے نظریہ اسلام اور پاکستان کو اپنانا ہوگاداتا دربارؒکے سابق خطیب پروفیسر سلیم اللہ اویسی نے تربیتی ورکشاب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مثالی معاشرے کے قیام کےلئے تعلیم کو عام کرنا ہوگاعلماءکرام قوم کو اجتماعی فکر اور سوچ دیں۔ممبرو محراب کے غلط استعمال کوروکنا ہوگاسلکی اختلافات قوم کو انتہاءپسندی کی طرف لے جارہے ہیں سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما مفتی حسیب قادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں قیام امن اور عظمت رفتہ کی بحالی کے لئے علم وعمل سے دامن مضبوط کرنا ہوگاہمیں اپنی بات کو درست ثابت کرنے کےلئے دلیل کی زبان استعمال کرنا ہوگامفتی کریم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انتہاءپسندی کی ہرکوشش کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی جبکہ آج ہونے والی ا ختتامی نشست سے سے سیکرٹری اوقاف حسن ر ضوی ، المصطفیٰ ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین عبدالرزاق ساجداور علامہ راغب خطاب کرینگے۔ ورکشاپ کے اختتام پر شرکاءمیں اعزازی سرٹیفکیٹ اور انعامات تقسیم کئے جائینگے۔



۔