سیاسی بحران جتنا آگے جائے گا مسائل اتنے ہی بڑھیں گے،سردار آصف احمد علی

سیاسی بحران جتنا آگے جائے گا مسائل اتنے ہی بڑھیں گے،سردار آصف احمد علی

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) سابق وزیرخارجہ اور پاکستان عوامی تحریک کے اتحادی رہنما سردار آصف احمد علی نے کہا ہے کہ سیاسی بحران جتنا آگے جائے گا حکمرانوں کیلئے اتنے مسائل بڑھیں گے، ڈاکٹر طاہر القادری ایک سیاسی حقیقت ہیں،حکمران اختلافرائے برداشت کرنے کا حوصلہ پیدا کریں،پولیس کے تباہ حال ادارے کو سیاسی مخالفین کے خلافاستعمال کر کے اسکی راکھ نہ اڑائی جائے،انصافکی کوئی کھڑکی کھلی رہنے دی جائے، حکومت قومی لیڈر شپ کےخلافقائم جعلی مقدمات واپس لے ،منفی کردار کشی مہم بند کرے، اور سانحہ ماڈل ٹاﺅن اور دھاندلی کی شفافتحقیقات فوری شروع کروائے،گزشتہ روزپاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے میڈیا ایڈوائزر محمد نوراللہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سربراہ عوامی تحریک کا یہ موقف 100فیصد درست ہے کہ حکومت کی پاکٹ جنتری جے آئی ٹی سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے اصل ملزمان کو کلین چٹ دینے کیلئے قائم کی گئی ہے، حکومت کا دامن صافہے تو اسے غیر جانبدار جے آئی ٹی کی تشکیل سے گھبرانا نہیں چاہیے، انہوں نے کہا کہ وارنٹ گرفتاری اور اشتہاری قرار دلوائے جانے کی حکومتی سپانسرڈ منفی کردار کشی مہم قابل مذمت ہے ،سیاسی مقدمات کا نتیجہ شریف برادران اور جمہوریت کیلئے ماضی میں اچھا برآمد ہوا نہ آئندہ اس کی توقع کی جائے، افسوس موجودہ حکمران ماضی سے کوئی سبق حاصل کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ مجھے بھی بے بنیاد مقدمات میں ملوث کیا گیا ہے، سیاسی آزادی اور اظہار رائے کے آئینی حقوق چھینے جارہے ہیں،ہم ایک جمہوری دور میں سانس لے رہے ہیں کہ آمرانہ عہد میں زندہ ہیں اس کا اندازہ لگانا مشکل ہورہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -