پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے، عامر صدیق

پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے، عامر صدیق

  

لاہور ( وقائع نگار )مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ پنجاب کے سینئر وائس چیئر مین عامر صدیق چوہدر ی نے کہا ہے کہ پاکستان تاریخ کے نازک دور سے گزر رہا ہے ۔ غیر جمہوری رویے کے حامل نام نہاد سیاستدانوں نے دھرنے اور احتجاج سے انتشار پھیلا رکھا ہے جبکہ دھر نو ں کے باعث زبو ں حالی سے دوچار ملکی خزانہ کو اربو ں روپے نقصان ہواہے ۔ نواز شریف محب وطن سیاستدان ہیں اور چاہتے ہیں کہ مذاکرات سے معاملات حل کئے جائیں ان کے اس جمہوری رویے کو ان کی کمزوری سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔

۔نواز شریف کی حکومت کو عوام نے مینڈیٹ دیا ہے وہ منتخب وزیر اعظم ہیں اور یہ جمہوریت کی اقدار کے خلاف کام کرنے والے ساری زندگی وزیر اعظم بننے کے بس خواب ہی دیکھتے رہیں گے ،عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے عامر صدیق نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے جو لوگ جمہوریت کو ڈیل ریل کرنا چاہتے ہیں انہیں سوائے ناکامی کے کچھ نہیں ملے گا ۔انھوں نے کہا کہ ملک بھر کی تاجر برادری مسلم لیگ ن کی حکو مت کے شانہ بشانہ ہے تاجر کسی بھی صورت میں جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہو نے دیں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -