یورپ سے مراعات کیلئے سزائے موت کو معطل کرنا افسوسناک ہے،عبداللطیف خالد

یورپ سے مراعات کیلئے سزائے موت کو معطل کرنا افسوسناک ہے،عبداللطیف خالد

  

لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے جنرل سیکرٹری عبداللطیف خالد چیمہ نے وفاقی وزےر اطلاعات پرویز رشےد کے اس اعتراف کے بعد کہ”یورپ سے اقتصادی مراعات کے حصول کےلئے ملک میں قرآنی سزا(سزائے موت)کو عارضی طور پر معطل کردےا ہے“پراپنے ردعمل میں کہا ہے کہ حکومت کا یہ فیصلہ قرآنی وآئینی قوانین کی صرف خلاف ورزی نہیں بلکہ فکری ارتدادکا راستہ ہموار کرنے کے مترادف ہے ،انہوں نے کہا کہ امریکہ اور یورپ کو خوش کرنے والے اللہ کو ناراض کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ سنگین جرائم پہلے ہی کم نہیں ،سزائے موت کو معطل کرنے سے جرائم ہولناک حد تک بڑھ جائیں گے

اور یہ جرائم پیشہ افراد اور گروہوں کی عملی حوصلہ افزائی ہوگی ،انہوں نے کہا کہ حیرت ہے کہ جب 2008ءمیں اس وقت کے صدرمملکت آصف علی زرداری نے غےر رسمی طور پر سزائے موت پر پابندی لگائی تھی تو( ن) لیگ نے سخت مخالفت کی تھی،لیکن آج (ن) لیگ کی حکومت سزائے موت کو معطل کرنے کے حق میں بیانات دے کر اللہ کے غضب کو دعوت دے رہی ہے ،انہوں نے کہاکہ سود حرام ہے اور سود کو جاری رکھنے کے حق میں حکومتی کوششیں ہورہی ہیں ،انہوں نے کہا کہ سکہ بندقادےانی سابق انسپکٹر جنرل موٹروے ڈاکٹر وسیم کوثر کو سنیئر ایڈوائزر وفاقی محتسب جبکہ عامر رحمن قادےانی کو ڈپٹی اٹارنی جنرل کے منصب پر بٹھادیاگےاہے ،انہوں نے کہا کہ قادےانےوں اور دین دشمنوں کو بڑی تعدادمیں اہم عہدے دیئے جارہے ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -