نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام یوم اقبال کے سلسلہ میں تقریری مقابلے

نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام یوم اقبال کے سلسلہ میں تقریری مقابلے

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں تقریبات یوم اقبالؒ کے سلسلے میںکالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا ءوطالبات کے مابین انعامی تقریری مقابلہ بعنوان ”غریب و سادہ ورنگیں ہے داستانِ حرم۔ نہایت اس کی حسینؓ ،ابتداءہے اسماعیل ؑ“ منعقد ہوا۔تقریب کی صدارت علامہ محمد اقبالؒ کے پوتے منیب اقبال ایڈووکیٹ نے کی علامہ محمد اقبالؒ کے پوتے منیب اقبال ایڈووکیٹ نے اس موقع پر

خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں علامہ محمد اقبالؒ کے پیغام کو سمجھنا اور اس پر عمل کرنا چاہئے۔ مقابلے کے منصفین کے فرائض ڈاکٹر محمد علی ندیم اور لطیف نظامی نے انجام دیئے۔ہونیوالے مقابلے میں محمد کفیل نے اول‘محمد زوریز نے دوم اور حافظ محمد یوسف نے سوم پوزیشن حاصل کی طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلے میں مریم ارشد نے اول‘کرن صدیق نے دوم اور عاصمہ قیوم نے سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ منہا ارشد اور تحریم رباب کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔

مقابلے کا اہتمام نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا تھا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -