محکمہ تعلقات عامہ میں ڈسپنسری کا قیام، ڈی جی پی آر اطہر علی خان نے افتتاح کیا
لاہور(پ ر) محکمہ تعلقات عامہ کے سٹاف کیلئے پہلی بار ڈسپنسری کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس سے محکمہ کے ملازمین کو طبی سہولیات میسر آئیں گی۔ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب اطہر علی خان نے ڈسپنسری کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پی آر او محکمہ ہیلتھ اخلاق علی خان، ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ لاہور ڈاکٹر ذوالفقار علی چوہدری اور ایپکا تعلقات عامہ یونٹ کے عہدیداران چوہدری مشتاق ، محمد اقبال اور دیگر ملازمین موجود تھے۔