حکمران اخلاقی، سیاسی اور قانونی طور پر حکمرانی کا حق کھو چکے، یاسر گیلانی

حکمران اخلاقی، سیاسی اور قانونی طور پر حکمرانی کا حق کھو چکے، یاسر گیلانی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ حکمران اخلاقی سیاسی ، قانونی طور پر حکمرانی کا حق کھو چکے ہیں۔ پاکستان میں جمہوریت نہیں بادشاہت اور سول آمریت ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں مبشریعقوب اور UC-3 کے عہدےداران رضا شاہ، میاں عدنان، عمر درازجٹ، میاں شہزاد، ابو بکر عظیم، میاں شہزاد، الیاس، منیر قصائی، ملک عبدالرشید اعجاز باجوہ، زمان خان وردگ ایڈووکیٹ اور یاسر صدیقی کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

 اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

 انہوں نے مزیدکہا کہ مسلم لیگ ن والے اقتدار میں آنے سے پہلے قوم کو بڑے بڑے سہانے خواب دکھاتے رہے لیکن اقتدار میں آنے کے بعد قوم کو صرف تسلیاں دے رہے ہیں اور اپنی ناقص پا لیسوں کی وجہ سے قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -