نوجوانوں میںتعمیری سوچ کو پروان چڑھا کر ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے،غلام عباس

نوجوانوں میںتعمیری سوچ کو پروان چڑھا کر ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا ...

  

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر ) طلباءمستقبل کا سرمایہ¿ وطن ہیں نوجوانوں میںتعمیری سوچ کو پروان چڑھا کر ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے ملک مزید فرقہ پرستی کا متحمل نہیں ہوسکتا یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا اسلامی نظام خلافت اس ملک کا مقدر ہے کفریہ طاقتیں اور اسکے ایجنٹ اسلام کے تعمیری نظام کو پاکستان میں قائم ہونے سے نہیں روک سکتے پاکستان کا روشن مستقبل اسی نظام سے وابستہ ہے۔ ان خیالات کا اظہاراسلامی تحریک طلباءپاکستان کے چیئرمین غلام عباس صدیقی نے کراچی،لاہور،اوکاڑہ سے اسلامی تحریک طلباءکے رہنماﺅں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے کہا کہ اسلام کی بنیاد حضور اکرم ،خلفائے راشدینؓ،صحابہ کرامؓ ؓ، اہلبیت عظامؓ ؒ ہیں انکی عزت و ناموس کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے حکومت اسلام کے مقدس نظام خلافت کے سامنے خود کوسرنگوں کردے تو سارے ملکی وقومی مسائل حل ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ منظم سازش کے تحت کفریہ طاقتیں ملک میں بدامنی پھیلانے میں مصروف ہیں قوم کو یک قالب ہوکر ان کا مقابلہ کرنا ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ دھرنوں،جلسوں اور نظام کفر کاحمایتی بنے سے کبھی اسلام نہیں آئے گا اسلام صرف اور صرف نبی اکرم ﷺ کی سنت پر عمل کرکے ہی آئے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -