حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کرے، سردار حر بخاری

حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کرے، سردار حر بخاری

  

لاہور(پ ر) پیپلزپارٹی کے رہنما سردار حر بخاری نے کہا ہے کہ حکومت اب معاہدوں کی تقریبات میں فوٹو سیشن سے آگے بڑھے اورعوام کو ریلیف دینے کےلئے عملی اقدامات اٹھائے ، اگر پیپلز پارٹی حقیقی اپوزیشن کا کردار نبھاتی تو حکومت یوں مہنگائی کے بم برسا کر عوام کی درگت نہ بناتی مرکزی سیکرٹریٹ لاہورمیں کارکنوںکو اسلام آباد میں ناہید خان کی صدارت میں منعقد ہونے والے اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے سردار حر بخاری نے کہا کہ پارٹی کا یوم تاسیس بھرپور طریقے سے منایاجائےگا۔

 جس میں ملک بھر سے نظریاتی کارکن شریک ہوں گے انہوںنے کہا کہ کارکن پیپلز پارٹی ہیں اور اس میں رہتے ہوئے نظریات کی جنگ لڑتے رہیں گے۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت اپنے منشور اور وعدوںکے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں یکسر ناکام رہی ہے اور اسکی وجہ پارلیمنٹ میں مضبوط اپوزیشن کا نہ ہونا ہے ۔ بھٹو شہید اور بی بی شہید نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی آواز بلند کی لیکن آج بد قسمتی سے مفادات کی سیاست کی جارہی ہے جسکا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -