یوایم ٹی اورپی ٹی ڈی ملکر سیاحت کے فروغ کےلئے کام کرینگے، عابدایچ کے شیروانی

یوایم ٹی اورپی ٹی ڈی ملکر سیاحت کے فروغ کےلئے کام کرینگے، عابدایچ کے شیروانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( ایجوکیشن رپورٹر) دنیامیں جہاں بھی گیا پاکستان سے بڑھ کرخوبصورت ملک کہیں نہیں پایا، ناران، کاغان، سیف الملوک، چترال ، سوات، کشمیر، اورمری دنیابھرکے سیاحوں کے لےے ایڈوانچرسے بھرپور علاقے ہیں، یوایم ٹی اورپی ٹی ڈی مل کرسیاحت کے فروغ کےلئے کام کریں گے ان خیالات کااظہاریوایم ٹی کے ڈائریکٹرجنرل عابدایچ کے شیروانی نے پی ٹی ڈی سی کے ٹورزم فرینڈزکلب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب میں پی ٹی ڈی سے کے منیجنگ ڈائریکٹرچوہدری کبیرخان، بورڈآف ڈائریکٹرز کے ممبر ملک عابدمحمود،پی سی ہوٹل بھوربن کے سابق جنرل منیجر ارشادبی انجم،آئی ایل یم کالجزکے ریجنل ڈائریکٹر زاہد وڑائچ اورراناافتخارنے بھی شرکت کی عابدایچ کے شیروانی نے کہاکہ یوایم ٹی اورپی ٹی ڈی سی سیاحت کے فروغ کےلئے ہرممکن اقدام اٹھائیں گے پی ٹی ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹرچودھری کبیرخان نے کہا کہ نوجوان طلبہ ملک کے جس علاقے میں بھی جائیں گے ان کو بھرپور سہولیات دیں گے۔
،نوجوان ہی دنیاکو پاکستان کامثبت امیج دکھاسکتے ہیں۔