مجلس عزا

مجلس عزا

  

لاہور (پ ر)ڈاکٹر سید کلب حسین نقوی کی جانب سے عشرہ ثانی کے سلسلے کی مجالس مرکزی امام بارگاہ مبارک الحسینی سکیم نمبر2 کوٹ عبدالمالک میں جاری ہیں ذاکر سید ریاض حسین شاہ اور علی عمران جعفری روزانہ بعد نماز مغربین خطاب کرتے ہیں۔ 24 محرم کو مجلس عزا صبح 9 بجے شروع ہوگی عامر عباس قیصر،سید ساجد حسین تقوی،فرمان حیدرشاہ ،محمد رضا عابدی اوردیگر خطاب کرینگے۔اختتام مجلس پر شبیہ تابوت بیمار کربلا برآمد ہوگا۔

٭....مسز نسرین جعفر کی جانب سے چھٹی سالانہ مجلس عزاء برائے خواتین آج 12بجے دن مکان نمبر 5 عباس سٹریٹ نمبر 1 جوائے شاہ روڈ ساندہ خورد میں ہوگی۔ذاکرہ صدف خطاب کریں گی مجلس کے اختتام پر شبیہ علم حضرت عباس برآمد ہوگا۔

٭.... سالانہ مجلس عزاءو ماتم داری آج 22 محرم الحرام بعد از نماز مغربین منعقد ہو رہی ہے جس سے ملک کے نامور ذاکرین اور علماءکرام خطاب کریں گے علامہ فرمان رضا عابدی ،غلام جعفر ، ریاض حسین ،سید علی رضا کاظمی خطاب کریں گے ۔ اختتام مجلس پر شبیہ علم غازی عباس علمدار برآمد ہو گا برمکان 30/4گلی نمبر 68مین بازار شام نگر نزد یونیک بیکری ہوگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -