تبدیلی کا نام لینے والے ملک کوتباہی کے منہ میں نہ دھکیلیں ، زاہد ذوالفقار

تبدیلی کا نام لینے والے ملک کوتباہی کے منہ میں نہ دھکیلیں ، زاہد ذوالفقار

  

 لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی لاہور کے سینئرنائب صدر زاہد ذوالفقار خان ‘ نائب صدر لاہور فضل الرحمن بٹ اور ذونل صدر میاں اصغر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک کے ہر بڑے بڑے شہر میں جلسے کرسکتی ہے پیپلز پارٹی کسی پارٹی کے جلسوں سے نہیں گھبراتی اور نہ ہی کسی کو جلسے کرنے سے روکتی ہے تبدیلی کا نام لینے والے ملک کوتباہی کے منہ میں نہ دھکیلیں اگر تبدیلی لانی ہے تو صرف خیبرپختونخوامیں لائیں جہاں تحریک انصاف کی حکومت ہے جلسوں میں نازیبا الفاظ استعمال کرنا کیا یہ نیا پاکستان ہے پیپلزپارٹی ملک میں افراتفری مرنے مارنے پر اکسانے والوں کا محاسبہ کرے گی آئندہ الیکشن ہوئے تو پیپلزپارٹی واضح اکثریت حاصل کرے گی پیپلزپارٹی گالی گلوچ کی سیاست نہیں کرنا چاہتی ملک کے تمام سیاستدانوں کو ملک کی ترقی اور فلاح کی بات کرنی چاہئے اور تعلیم صحت اور بیروزگاری کے مسئلے کی طرف توجہ دینی چاہئے پیپلزپارٹی نے دھاندلی کے باوجود ملک کی فلاح کے لئے سیاسی نظام کی حمایت کی پیپلزپارٹی ملک میں قانون کی بالادستی کو اہمیت دیتی ہے جبکہ پیپلزپارٹی اپنے دور حکومت میں اداروں کی ہٹ دھرمی کا شکار رہی ہے اس کے باوجود اداروں کی اہمیت کم نہیں ہونے دی ۔ گر ادارے مظبوط ہونگے توملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ملک میں بجلی پانی کا بحران ہر وقت رہتا ہے حکومت اسکی طرف توجہ دینی چاہئے حکومت اور تمام سیاسی لوگوں کو مل کر ملک کی سلامتی کے لئے غیر ملکی مداخلت کو بھی روکنا چاہئے اور مل بیٹھ کر ملک کے بہتر مستقبل کے لئے منصوبہ بندی کرنی چاہئے عام آدمی کی خوشحالی پورے ملک کی خوشحالی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -