حبس بے جا کی درخواست پر کارروائی، 3سالہ بچہ درخواست گزار ماں کے حوالے

حبس بے جا کی درخواست پر کارروائی، 3سالہ بچہ درخواست گزار ماں کے حوالے

  

لاہور (نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شازب سعید نے حبس بے جاءکی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے تین سال کا بچہ باپ سے برآمد کروا کر درخواست گزار ماں کے حوالے کر دیا درخواست گزار راحیلہ مسکین نے عدالت میں حبس بے جاءکی درخواست دائر کرتے ہوئے مو¿قف اختیار کیا کہ سائلہ کی شادی عامر حسین سے ہوئے جس سے ایک بیٹا علی پید ا ہوا چند روز قبل اس کے شوہر نے اسے تشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے نکال دیا اور اس کا بچہ زبردستی چھین کر اپنے پاس رکھ لیا ہے عدالت سے استدعا ہے کہ سائلہ کا بچہ اس کے حوالے کیا جائے جس پر فاضل عدالت نے ایس ایچ او تھانہ چوہنگ کو بچہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا گزشتہ روز پولیس نے بچے اور اس کے والد کو عدالت میں پیش کر دیا جس پر فاضل عدالت نے وکلاءکے دلائل سننے اور بچے کی عمر کو دیکھتے ہوئے بچہ درخواست گزار ماں کے حوالے کر تے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے

و

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -