موجودہ حالات میں تعلیم وصحت پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ، میاں ایوب

موجودہ حالات میں تعلیم وصحت پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ، میاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اےوب نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے صحت اور تعلیم کو مسلسل نظر انداز کرنے کی وجہ سے ان دونوں اہم بنیادی شعبوں میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں حکومت اپنے تمام ترقیاتی بجٹ کا رخ صرف اور صرف اپنے محل کی طرف جانے والے راستوں پر خرچ کررہی ہے اس وقت تعلیم وصحت پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے لیکن ےوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ےہ دونوں شعبے تو حکومت کی تر جیحات میں شامل ہی نہیں ہیں جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان دونوں شعبوں پر خصوصی توجہ کو مرکوز کرے ۔
میاں محمد اےوب کا کہنا تھا کہ درحقیقت پنجاب کے عوام کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جاگیرداروں، وڈیروں اور سرمایہ داروںنے حکومت کو یرغمال بنایاہواہے حکومت وہ کام کررہی ہے جس سے صرف سرمایہ دار طبقہ ہی خوشحال ہو رہا ہے اور غریب بدحال ہو رہا ہے پٹرول کی قیمتیں تو بڑھائی گئیں لیکن مہنگائی کو کنٹرول نہیں کیا گیا۔