6سب انسپکٹرز سمیت 25سے زائد پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

6سب انسپکٹرز سمیت 25سے زائد پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج میاں شہزاد حسن نے منشیا ت کے مختلف مقدمات میں متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر مختلف تھانوں کے 6سب انسپکٹرز سمیت 25سے زائد پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز کو انہیں آئندہ تاریخ سماعت پر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے فاضل عدالت میں منشیات کے مقدمات زیر سماعت ہیں جن میں پولیس اہلکار و افسران بطور گواہ نامزد ہیںجو متعدد بار طلبی کے باوجودعدالت میں گواہی دینے کے لئے پیش نہیں ہو رہے جس سے مقدمات التواءکا شکار ہیں فاضل عدالت نے جن پولیس اہلکاروں کے وارنٹ جاری کئے ہیں ان میں تھانہ بادامی باغ کے سب انسپکٹر سرور ، اقبال ،کانسٹیبل اسلم ،سجاد احمد ،نور ،اور محرر غلام فرید ،تھانہ قلع گجر سنگھ کے اے ایس آئی فاروق علی،غلام نبی ،کانسٹیبل آصف ،وقاص ،شہزادہ نادر اور شعیب انور ،تھانہ اچھرہ کے سب انسپکٹر انور ،الفت علی ،کانسٹیبل خالد محمود ،منظر عباس اور محرر الفت علی ،تھانہ شادمان کے اسلام ،خلیل ریاض اور اسلم اور تھانہ گوالمنڈی کے سب انسپکٹر فیاض حسین شامل ہیں ۔